تاریخ شائع کریں2024 10 April گھنٹہ 15:28
خبر کا کوڈ : 631368

فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کرنا انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عید فطر کے موقع پر اہل ایمان واخلاص تقرب الہی اور فیض الہی سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔
فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کرنا انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے
ایرانی صدر آیت اللہ ررئیسی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں ایران اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے ایران اور دنیا کے دیگر میں رہنے والے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے مستضعفین مخصوصا صہیونی حکومت کی بربریت اور جارحیت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کرنا انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عید فطر کے موقع پر اہل ایمان واخلاص تقرب الہی اور فیض الہی سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید فطر کے بابرکت موقع پر اللہ تعالی سے مسلمانان عالم مخصوصا غزہ کے مظلومین کے لئے فتح کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔آج فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا انسانی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں صہیونی مظالم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

صدر رئیسی نے ایران عوام کے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہبر معظم کے فرامین کے سایے میں ترقی اور پیشرفت کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcg3q937ak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ