تاریخ شائع کریں2024 9 April گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 631239

ایرانی وزیرخارجہ کا شامی ہم منصب کے ساتھ دمشق میں سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح

اس موقع پر عبداللہیان کے ہمراہ شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد بھی موجود تھے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے صہیونی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والی عمارت کا بھی دورہ کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا شامی ہم منصب کے ساتھ دمشق میں سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح
ایرانی وزیرخارجہ نے شامی ہم منصب کے ساتھ دمشق میں سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے دورے کے دوران دمشق میں جدید ایرانی سفارت خانے کاافتتاح کردیا۔

اس موقع پر عبداللہیان کے ہمراہ شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد بھی موجود تھے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے صہیونی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والی عمارت کا بھی دورہ کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے شام میں تعیینات ایرانی سفیر اور قونصل جنرل سے بھی ملاقات کی اور صہیونی حملے کے بعد پیش آنے والے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے سفارتی عملے کو تاکید کی کہ دہشت حملے کے باوجود ایرانی باشندوں کو سفارت خانے کی جانب سے ملنے والی سہولیات اور خدمات میں کمی نہیں آنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcdsf09nyt0sx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ