تاریخ شائع کریں2024 8 April گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 631086

ایران ، اسرائیل کے اندر انٹیلی جنس یا فوجی اہداف پر حملہ کرسکتا ہے

NBC ویب سائٹ نے دو  امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے بائیڈن انتظامیہ اس بات سے پریشان ہے کہ ایران دمشق کے سفارت خانے پر بمباری کے بدلے میں اسرائیل کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ایران ، اسرائیل کے اندر انٹیلی جنس یا فوجی اہداف پر حملہ کرسکتا ہے
NBC نے باخبر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر فضائی حملے کے جواب میں اسرائیل کے اندر انٹیلی جنس یا فوجی اہداف پر حملہ کرسکتا ہے اور واشنگٹن کو اس پر تشویش ہے۔

NBC ویب سائٹ نے دو  امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے بائیڈن انتظامیہ اس بات سے پریشان ہے کہ ایران دمشق کے سفارت خانے پر بمباری کے بدلے میں اسرائیل کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس امریکی نیٹ ورک نے ان عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ توقع ہے کہ اسرائیل کے اندر کوئی بھی انتقامی اقدامات سویلین مقاصد کے بجائے فوجی یا انٹیلی جنس مقاصد پر مرکوز ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے مختلف انتقامی اقدامات کا جواب دینے کے لیے آپشنز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

2 باخبر امریکی حکام کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس  نے خبردار کیا ہے کہ ایران دمشق حملے کے جواب میں بڑی تعداد میں ڈرونز یا کروز میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے خطے میں اسرائیلی سفارتی یا ڈپلومیٹک  مراکز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر رمضان المبارک کے اختتام سے قبل جواب دے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdjf099yt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ