تاریخ شائع کریں2024 7 April گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 630961

غزہ کے بچوں کو انسانی بنیادوں پر فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہےکہ لندن، غزہ میں خونریزی سے حیرت زدہ ہے اور اب یہ جنگ ختم ہونی چاہیئے۔
غزہ کے بچوں کو انسانی بنیادوں پر فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہےکہ لندن، غزہ میں خونریزی سے حیرت زدہ ہے اور اب یہ جنگ ختم ہونی چاہیئے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ  حماس کی خطرے کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لئے اسرئیل کے حق اور اس کی سلامتی کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے لیکن پورا برطانیہ غزہ میں خونریزی سے حیرت زدہ ہے۔ یہ خوفناک جنگ ختم ہونی چاہیے۔

رشی سوناک نے کہا کہ غزہ کے بچوں کو انسانی بنیادوں پر فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال سنگین ہے اور یہاں  رہنے والی پوری آبادی کو قحط کا سامنا ہے جبکہ اسرائيل کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر، ہمیں غزہ میں انسانی امداد کی منتقلی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت نے اس کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ اور اس پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcep78pzjh8xoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ