تاریخ شائع کریں2024 7 April گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 630958

حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود میں صہیونی ڈرون طیارہ کو مارگرایا

حزب اللہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صہیونی ڈرون لبنان کی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے اندر گھس آیا جس کے بعد مخصوص ہتھیاروں سے حملہ کرکے ڈرون کو مارگرایا گیا۔
حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود میں صہیونی ڈرون طیارہ کو مارگرایا
حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود میں صہیونی ڈرون طیارہ "ہرمس450" کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

لبنانی مقاومتی تنظیم  حزب اللہ نے صہیونی فوج کا معروف ڈرون طیارہ "ہرمس 450" کو لبنانی فضائی حدود کے اندر مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صہیونی ڈرون لبنان کی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے اندر گھس آیا جس کے بعد مخصوص ہتھیاروں سے حملہ کرکے ڈرون کو مارگرایا گیا۔

"ہرمس450" طیارہ کثیرالمقاصد ڈرون طیارہ ہے جو جاسوسی  اور نگرانی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے صہیونی فوجی اڈے الجرادح پر برکان میزائلوں سے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcamwnia49neo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ