تاریخ شائع کریں2024 7 April گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 630947

سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے

اجلاس میں ابھی غزہ کی صورتحال بیان ہی کی جارہی تھی کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے، زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا لیکن اجلاس میں موجود کسی کی ایک شرکاء نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’۔
سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اپریل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رکھا گیا، اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال بیان کی جارہی تھی۔

اجلاس میں ابھی غزہ کی صورتحال بیان ہی کی جارہی تھی کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے، زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا لیکن اجلاس میں موجود کسی کی ایک شرکاء نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کی صبح 10 بج کر 23 منٹ پر امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں، نیویارک اور اس کے قریبی علاقوں میں موجود شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیا اور اپنی خیریت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پیدا ہونے والے خوف سے بھی آگاہ کیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ اگلے ہفتے 3.0 یا اس سے زیادہ شدت کے ایک اور زلزلے کے 46 فیصد امکانات ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci5uaqyt1ap32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ