تاریخ شائع کریں2024 5 April گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 630723

ایران سے عراق اور فلسطین سے یمن تک مقاومتی تنظیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہے

عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی تنظیمون کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
ایران سے عراق اور فلسطین سے یمن تک مقاومتی تنظیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہے
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے تہران میں عالمی یوم القدس کے موقع پر صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی تنظیموں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔

عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی تنظیمون کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

انہوں نے یوم القدس کی ریلی میں شرکت کے موقع پر المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے عراق اور فلسطین سے یمن تک مقاومتی تنظیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوکر صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل کے خلاف مقاومتی تنظیموں نے باہمی تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی اتحاد اور فلسطینی قوم کی استقامت کے ساتھ صہیونی رجیم کے خلاف فتح یقینی ہے۔

النخالہ نے مزید کہا کہ مقاومتی بلاک مضبوط ہے۔ لبنان، یمن اور عراق میں مقاومت کی جانب سے ہونے والی استکبار ستیز کاروائیوں کا تقاضا ہے کہ پہلے سے زیادہ اتحاد کے ساتھ آگے حرکت کی جائے۔
https://taghribnews.com/vdcauwnie49ne01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ