تاریخ شائع کریں2024 5 April گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 630712

صہیونی حکومت کے ظلم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی

فلسطینی تنظیم کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی سازشیں نقش برآب ثابت ہوں گی۔ مقاومتی تنظیموں کو مشترک دشمن کے خلاف پہلے سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
صہیونی حکومت کے ظلم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی
حماس نے ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے اور غزہ پر جارحیت کے بارے میں عالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران جو مظالم کئے ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

فلسطینی تنظیم کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی سازشیں نقش برآب ثابت ہوں گی۔ مقاومتی تنظیموں کو مشترک دشمن کے خلاف پہلے سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا شفا ہسپتال پر دو ہفتے سے جاری جارحیت اور محاصرے کے بارے میں عالمی برادری کا سکوت صہیونی حکومت کی حمایت کے مترادف ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل نے امدادی اشیاء تقسیم کرنے والے کارکنوں پر حملہ کیا۔

اسامہ حمدان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کو پامال کرنے والی حکومت کے ساتھ مصالحت ہوسکتی ہے؟ صہیونی حکومت سویلین کا قتل عام بند کرنے کی اپیلوں کو نظرانداز کرتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ برابر شریک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizuaqrt1apy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ