تاریخ شائع کریں2024 5 April گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 630710

ایران کے ردعمل کے خدشات کے پیش اسرائیل کے 28 سفارت خانے اور قونصل خانے بند

 عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حالیہ حملے کے جواب میں ایران کے رد عمل کے خدشات کے پیش نظر بعض ممالک میں 28 سفارت خانے اور قونصل خانے بند کردئے ہیں۔
ایران کے ردعمل کے خدشات کے پیش اسرائیل کے 28 سفارت خانے اور قونصل خانے بند
عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکام نے دمشق کے حالیہ حملے پر ایران کے ردعمل کے خدشات کے پیش نظر بعض ممالک میں اپنے 28 سفارت خانے اور قونصل خانے بند کر دیے ہیں۔

 عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حالیہ حملے کے جواب میں ایران کے رد عمل کے خدشات کے پیش نظر بعض ممالک میں 28 سفارت خانے اور قونصل خانے بند کردئے ہیں۔

 ادھر غاصب صہیونی فوج نے بھی ایران کے ردعمل کی تشویش کے پیش نظر مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

عبرانی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے صیہونی آبادکاروں میں ایران کے ردعمل کے بارے میں شدید تشویش اور خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس اخبار نے پناہ گاہوں اور بینکروں میں سامان ذخیرہ کرنے کے لئے دکانوں پر لوگوں کے غیر معمولی ہجوم اور دھکم پیل کی بھی اطلاع دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqz93zak9wu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ