تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 630555

جیش الظلم دہشت گرد گروہ کا IRGC کے ہیڈکوارٹر سمیت 3 فوجی بیس پر حملہ

ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان کے ہوم سیکریٹری کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10:00 بجے، راسک اور چابہار میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم  کے دہشت گرد متعدد فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے۔
جیش الظلم دہشت گرد گروہ کا IRGC کے ہیڈکوارٹر سمیت 3 فوجی بیس پر حملہ
جیش الظلم دہشت گرد گروہ نے بدھ کی رات راسک اور چابہار میں IRGC کے ہیڈکوارٹر سمیت 3 فوجی بیس پر حملہ اور قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کو فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا۔

ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان کے ہوم سیکریٹری کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10:00 بجے، راسک اور چابہار میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم  کے دہشت گرد متعدد فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے۔

فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی  فوری کاروائی میں IRGC ہیڈ کوارٹر، دریابانی اور پولیس اسٹیشن 11 پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ابتک 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

اس آپریشن میں 5 سیکورٹی محافظ بھی شہید ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راسک اور چابہار میں صورتحال نارمل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkz09kyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ