تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 630553

تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اسرائیلی حکومت کی فضائیہ پوری طرح ریڈ الرٹ

صیہونی نیٹ ورک کان کے مطابق شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر صیہونی فوج کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔
تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اسرائیلی حکومت کی فضائیہ پوری طرح ریڈ الرٹ
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اس حکومت کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔

صیہونی نیٹ ورک کان کے مطابق شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر صیہونی فوج کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔

اس حوالے سے صہیونی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کے لیے ریزرو فورسز کو آن ڈیوٹی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ آموس یدلن نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو کروز میزائل، بیلسٹک میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ایران مختصر مدت میں جواب دے گا کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین کے اندر سے ہم پر بمباری کرتا ہے تو مجھے ہرگز تعجب نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcbsgb0frhbfsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ