تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 630551

شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اس حوالے سے کسی شک کی گنجائش نہیں ہے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شام میں صہیونی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور ان کو شہادت کی مبارک باد دی۔
شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اس حوالے سے کسی شک کی گنجائش نہیں ہے
حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شہید جنرل حاجی رحیمی کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ دنیا میں صہیونیت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ یوم القدس کے موقع پر اس کی ایک جھلک نظر آئے گی۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شام میں صہیونی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور ان کو شہادت کی مبارک باد دی۔

ایرانی چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ سپاہ پاسداران کے شہداء نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حرم اہل بیت کا دفاع کیا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اس حوالے سے کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔صہیونی حکومت نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی قوانین کو پاوں تلے روند ڈالا ہے۔ انسانی حقوق کا دم بھرنے والے مغربی ممالک اور عالمی برادری نے اس موقع پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیت حکومت کے مظالم اس کی طاقت کی علامت نہیں بلکہ حواس باختگی کی نشانی ہے۔ عالمی سطح پر صہیونیت کے خلاف نفرت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر اس کی ایک جھلک دنیا کو نظر آئے گی۔

حجت الاسلام اژہ ای نے کہا کہ اسرائیل کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔ مکڑی کا جالا اندرونی اور بیرونی سطح پر شکست و ریخت کا شکار ہورہا ہے۔ غزہ میں ہونے والے مظالم صہیونی حکومت کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjiyemvuqetiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ