تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 630549

القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی بستیوں پر تین میزائل حملے

فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ پر جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونی آبادیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی بستیوں پر تین میزائل حملے
القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی بستیوں پر تین میزائل حملے کئے ہیں۔

فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ پر جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونی آبادیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اسرائیل فوجی اڈے کیزوویم سمیت صہیونی آبادی پر تین میزائل داغے ہیں۔

القسام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانیت سوز جرائم کے جواب میں صہیونی قصبے کیزوویم میں اسرائیلی فوجی اڈے اور صہیونی آبادی پر تین میزائل حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 32 ہزار 975 فلسطینی شہید جبکہ 75 ہزار 577 زخمی ہوگئےہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtz93yak9wn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ