تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 630547

مقاومت اسلامی عراق کا دوسری مرتبہ صہیونی فوجی اڈے پر حملہ

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے انتہائی اہم اور حساس مقام کو نشانہ بنایا ہے۔
مقاومت اسلامی عراق کا دوسری مرتبہ صہیونی فوجی اڈے پر حملہ
مقاومت اسلامی عراق نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ صہیونی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

مقاومت اسلامی عراق نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے انتہائی اہم اور حساس مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق دشمن کی تنصیبات پر حملے کے لئے ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔

اس سے پہلے چند گھنٹے پہلے تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقاومتی جوانوں نے رامات ڈیوڈ ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقاومت اسلامی غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت پر حملے جاری رکھے گی۔
https://taghribnews.com/vdcee78pfjh8xni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ