تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 630542

حریت پسندوں نے فلسطین اور مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں طوفان برپا کردیا ہے

حزب اللہ کے سربراہ نے "منبر القدس" اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور خطے میں حریت پسندوں نے طوفان برپا کردیا ہے جو وقت کے ساتھ مزید طاقتور ہوگا۔
حریت پسندوں نے فلسطین اور مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں طوفان برپا کردیا ہے
حزب اللہ کے سربراہ نے "منبر القدس" اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور خطے میں حریت پسندوں نے طوفان برپا کردیا ہے جو وقت کے ساتھ مزید طاقتور ہوگا۔

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "منبر القدس" اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسندوں نے فلسطین اور مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں طوفان برپا کردیا ہے جو وقت کے ساتھ مزید وسیع اور طاقتور ہوگا۔ طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت کی بنیادوں کو ہلادیا ہے۔ اس زلزلے میں دنیا میں صہیونی حکومت کی جعلی شان و شوکت تباہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مقاومت کی کامیابیاں قابل قدر ہیں جبکہ غرب اردن میں بھی غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ اس سال طوفان الاقصی کی برکت سے عالمی یوم القدس گذشتہ سالوں سے منفرد اور اہمیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے فلسطینی عوام اور مقاومت کی حمایت میں استقامت کا مظاہرہ کیا۔ شام نے بھی خطرات میں گھرے مجاہدین کے ساتھ تعاون کیا جو قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔ صہیونی مظالم کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مقاومت ہے۔ ہم نے اسی ہدف کے تحت طوفان الاقصی برپا کردیا ہے جوکہ ہمارا وظیفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے دن امریکہ اور اسرائیل کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے کیونکہ ذرائع ابلاغ میں دشمن کی جانب سے حقائق کو برعکس دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خطے کے بعض منافقین غزہ میں ہونے والے جانی نقصانات کو زیادہ نمایاں کرکے مقاومت کو ملنے والی کامیابیاں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjxyem8uqetiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ