تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 22:02
خبر کا کوڈ : 630529

امریکا اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی پارٹنرشپ ہمیشہ سے امریکہ کی ترجیح تھی

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کا جواب دیا گیا ہے اور امریکا ٹی ٹی پی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی کیا مدد کرسکتا ہے؟
امریکا اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی پارٹنرشپ ہمیشہ سے امریکہ کی ترجیح تھی
امریکا نے کالعدم تحریک پاکستان سمیت دیگر سیکیورٹی خطرات پر پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ میں وسعت اور استحکام کے عزم کے اعادہ کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کا جواب دیا گیا ہے اور امریکا ٹی ٹی پی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی کیا مدد کرسکتا ہے؟

جس پر ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے جواب دیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی پارٹنرشپ ہمیشہ سے ہماری ترجیح تھی اور آئندہ بھی رہے گی۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ اس پارٹنرشپ میں مزید وسعت اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اس بات کا اعادہ ہم بارہا اس پلیٹ فارم سے کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنے خط میں عالمی امن اور علاقائی خوشحالی کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcew78pojh8xni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ