تاریخ شائع کریں2024 4 April گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 630528

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرادار پر آج بحث ہوگی

پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں غزہ میں نسل کشی کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرادار پر آج بحث ہوگی
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی سے متعلق پاکستان کی قرار داد پر آج بحث ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں غزہ میں نسل کشی کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کے 56 رکن ممالک میں سے 55 کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) میں پیش کیا تھا۔ قرارداد کو پیش کرنے میں بولیویا، کیوبا اور جنیوا میں فلسطینی مشن بھی مشترکا طور پر شریک ہیں۔

قرارداد کے متن میں متن میں غزہ اسرائیل کی طرف سے وسیع پیمانے پر اثر انداز ہونے والے دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ اور غزہ کی پٹی کا غیر قانونی محاصرہ فوری طورختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxz09jyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ