تاریخ شائع کریں2024 3 April گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 630442

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کا حیفا کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے

اسلامی مزاحمت عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس نے یہ اقدام صیہونیوں کی طرف سے خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف انجام پانے والے جرائم کے جواب میں کیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کا حیفا کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) میں واقع حیفا کے ہوائی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

عراقی ویب نیوز ایجنسی العہد کے مطابق اسلامی مزاحمت عراق  نے مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا کے ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا۔

اسلامی مزاحمت عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس نے یہ اقدام صیہونیوں کی طرف سے خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف انجام پانے والے جرائم کے جواب میں کیا ہے۔

اس سے پہلے عراق اسلامی مزاحمت نے پیر کی صبح مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) میں واقع ایلات کی بندرگاہ میں ایک فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

گذشتہ جمعے کی شب عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں بھی اسرائیل کے ایک فوجی ہدف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔
https://taghribnews.com/vdci5uaqrt1ap52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ