تاریخ شائع کریں2024 3 April گھنٹہ 17:34
خبر کا کوڈ : 630440

ماسکو کا دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

دمٹری پولیانسکی نے اپنے ٹیلیگرام پر لکھا کہ یہ مغربی ساتھیوں کے حقیقی ارادوں کو جانچنے کا ایک اور موقع ہے۔
ماسکو کا دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کے اسسٹنٹ نے کہا ہے کہ ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مسودہ بھیجا ہے جس میں دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

دمٹری پولیانسکی نے اپنے ٹیلیگرام پر لکھا کہ یہ مغربی ساتھیوں کے حقیقی ارادوں کو جانچنے کا ایک اور موقع ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس بیان میں، ہم نے اپنی تشخیص پیش کی کہ کیا ہوا اور آخر میں، ہم نے سلامتی کونسل میں اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ اگر کسی دوسرے ملک، جیسا کہ سلامتی کونسل کے رکن یا مغربی ملک کے سفارتی مشن پر حملہ کیا گیا تو کیا ہوگا؟ کیا آپ اس حملے کی بھی مذمت اور اظہار تعزیت نہیں کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے بیان میں ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صورت حال مزید بگڑنے کی صورت میں اس کی ذمہ داری امریکہ، انگلینڈ اور فرانس پر عائد ہو گی جن میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے کی ہمت نہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtz93zak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ