تاریخ شائع کریں2024 3 April گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 630439

مسئلہ فلسطین کا واحد حل صیہونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت اور جدوجہد ہے

یوم قدس کے موقع پر ایرانی فوج کے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف 75 سال سے ظلم، تشدد، دہشتگردی، جارحیت اور مساجد، گرجا گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور سفارتی مقامات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسئلہ فلسطین کا واحد حل صیہونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت اور جدوجہد ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے یوم قدس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل صیہونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت اور جدوجہد ہے۔

یوم قدس کے موقع پر ایرانی فوج کے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف 75 سال سے ظلم، تشدد، دہشتگردی، جارحیت اور مساجد، گرجا گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور سفارتی مقامات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے سامنے انسانی حقوق کی دعویدار حکومتوں کی شرمناک خاموشی کو ظاہر کرتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کسی بھی انسانی، اخلاقی اور قانونی اصول کی پاسداری نہیں کرتی، اس لیے مسئلہ فلسطین کا واحد حل اس حکومت کے خاتمے تک مزاحمت اور جدوجہد کرنا ہے۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ بلاشبہ موجودہ مرحلے میں صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت میں اضافہ اس غاصب حکومت کے اندرونی اور بیرونی بحرانوں کی وجہ سے ہے۔ صہیونی دشمن تباہی اور انہدام کے قریب ہے اور دنیا کے سامنے اس حکومت کے مکروہ چہرے کو ظاہر کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcex78pojh8xei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ