تاریخ شائع کریں2024 3 April گھنٹہ 18:22
خبر کا کوڈ : 630438

اس سال یوم القدس ایران کے دوہزار سے زیادہ مقامات پر منایا جائے گا

یوم القدس کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے واضح کیا: ہم فخر کے ساتھ اعلان کر سکتے ہیں کہ اس سال عالمی یوم القدس حقیقی معنوں میں ایک عالمی دن ہوگا
اس سال یوم القدس ایران کے دوہزار سے زیادہ مقامات پر منایا جائے گا
ایران کے قدس ہیڈکوراٹر کے سربراہ نے کہا کہ اس سال یوم القدس ملک کے دوہزار سے زیادہ مقامات پر پانچ سو سے زیادہ عنوانات کے ساتھ منایا جائے گا۔

انتفاضہ اور قدس ہیڈکوارٹر کے سربراہ رمضان شریف نے آج صبح انتفاضہ اور قدس ہیڈکوارٹر کی پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا: صیہونی حکومت کے پچھلے چھے ماہ کی صورتحال اور ناکامی سے صاف نظر آرہا ہے کہ یہ رجیم کسی صورت طوفان الاقصیٰ سے پہلے کی صورت حال میں نہیں لوٹ سکے گی۔

انہوں نے کہا: گزشتہ دنوں ہم نے لندن میں پانچ لاکھ لوگوں کے احتجاجی مظاہرے کا مشاہدہ کیا جنہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے اپنے حکمرانوں سے صیہونی حکومت کی حمایت پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

رمضان شریف نے مزید کہا: صیہونی رجیم کے خلاف احتجاج کی یہ صورت حال امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں اور مختلف شہروں میں جاری ہے، تاہم مسلم ممالک میں یہ غم و غصہ بلند ترین سطح پر ہے۔

 امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب نے کئی سال پہلے جس چیز کی طرف اشارہ کیا تھا آج دنیا اپنی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

یوم القدس کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے واضح کیا: ہم فخر کے ساتھ اعلان کر سکتے ہیں کہ اس سال عالمی یوم القدس حقیقی معنوں میں ایک عالمی دن ہوگا جو در حقیقت میدان جنگ میں موجود مجاہدین کی استقامت اور پامردی کا نتیجہ ہے، خاص طور پر حماس اور اسلامی جہاد کے مجاہدین کہ جنہوں نے نہایت بہادری کے ساتھ فلسطین کاز کے لیے کھڑے ہو کر طوفان الاقصیٰ آپریشن کو انجام دیا اور چھے ماہ تک کامیابی سے دفاع کیا جب کہ صہیونی رجیم چھے ماہ گزرنے کے بعد بھی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے جس پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غیر انسانی سلوک اور وحشیانہ اقدامات پر تل گئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال یوم القدس کے جلوس جمعہ کی صبح ملک بھر کے دو ہزار شہروں اور دیہاتوں کی مساجد اور مرکزی چوکوں سے مرکزی نماز جمعہ کی جگہوں تک نکالے جائیں گے۔ 

ملک کے تمام صوبوں کے لیے مقررین معین کئے گئے ہیں اور پورے ملک میں 1500 سے زیادہ مبلغین بھیجے گئے ہیں۔

  رمضان شریف نے مزید کہا: "آج سہ پہر کو "مزاحمتی منبر" کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی، حزب اللہ تحریک کے سیکریٹری جنرل، اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل، حماس کے رہنما، انصار اللہ کے سربراہ اور عراقی مزاحمت کے رہنماؤں کے لائیو خطابات نشر ہوں گے۔

انہوں نے کہا: دمشق واقعے کے شہداء کے جسد ہائے خاکی کی تہران میں یوم القدس کے موقع پر تشییع ہوگی جس کے بعد انہیں آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ہفتے کے دن شہید  جنرل رضا زاہدی کی میت کو اصفہان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

جب کہ تہران میں تشییع جنازے کی تقریب صبح 10 بجے عالمی یوم القدس مارچ کے وقت ہی شروع ہوگی جس سے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی خطاب کریں گے۔

انہوں نے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں واضح کیا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اور دیگر اعلی حکام نے اپنے تعزیتی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ شام میں ایرانی قونصل خانے کے شہداء کا بدلہ یقینی طو پر لیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdsz09jyt0so6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ