تاریخ شائع کریں2024 3 April گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 630434

غزہ پر قابض صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں میں6050 فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں

فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی قابض فوج کے حملوں میں 6050 فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ پر قابض صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں میں6050 فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں
فلسطینی ذرائع نے غزہ پر قابض صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے طلباء کے اعداد و شمار کی طرف اشارہ کیا۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی قابض فوج کے حملوں میں 6050 فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت تعلیم کی رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 408 سکولوں کو بمباری کرکے تباہ کیا جا چکا ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران قتل عام کے سات نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جنگ کے شہداء کی تعداد 32 ہزار 916 جب کہ زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 494 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ تقریباً 8000 لوگ اب بھی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtyemxuqetxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ