تاریخ شائع کریں2024 2 April گھنٹہ 20:30
خبر کا کوڈ : 630313

شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 916 ہوگئی

غزہ میں فلسطین کے  محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے سات بار حملے کئے ۔
شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 916 ہوگئی
 غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 916 ہوگئی ہے

غزہ میں فلسطین کے  محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے سات بار حملے کئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹے میں سات حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے ۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے  بتایا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 916 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 494 ہوگئی ہے۔

 غزہ میں فلسطین کےمحکمہ  صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے اور اسی طرح غزہ کی سڑکوں پر بہت سے جنازے موجود ہیں جو صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے نہیں اٹھائے جاسکے ہیں
https://taghribnews.com/vdcfyxdvmw6dmma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ