تاریخ شائع کریں2024 31 March گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 630084

صہیونی درندہ صفت فوج کا شفاء ہسپتال کے اطراف میں بربریت کا مظاہرہ،400 سے زائد فلسطینیوں شہید

 صہیونی فورسز نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شفاء ہسپتال کے اطراف میں درندگی کی مثال قائم کرتے ہوئے سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
صہیونی درندہ صفت فوج کا شفاء ہسپتال کے اطراف میں بربریت کا مظاہرہ،400 سے زائد فلسطینیوں شہید
صہیونی درندہ صفت فوج نے شفاء ہسپتال کے اطراف میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

 صہیونی فورسز نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شفاء ہسپتال کے اطراف میں درندگی کی مثال قائم کرتے ہوئے سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

غزہ سے وزارت اطلاعات نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ہونےو الے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران صہیونی فورسز نے شفاء ہسپتال کے اطراف میں ایک ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کردیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شفا ہسپتال کے اطراف میں صہیونی فوج کی بربریت کےنتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 400 سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں صہیونی جارحیت کے مقابلے میں سکوت اور خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ انسانی حقوق کے دعویدار امریکہ اور مغربی ممالک کارویہ صہیونی حکومت کی جارحیت کا حقیقی سبب ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaawniy49new1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ