تاریخ شائع کریں2024 31 March گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 630071

اسرائیل بھر میں  حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بحران کو حل کرنے اور غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں ناکامی پر عوام نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل بھر میں  حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر
اسرائیل بھر میں  حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ہفتے کی شب تل ابیب اور یروشلم میں اکتوبر سے اب تک کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بحران کو حل کرنے اور غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں ناکامی پر عوام نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ ملک بھر میں اسی طرح کے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔

دوسری جانب تل ابیب میں بھی دو مقامات پر عوام نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور مغویوں کی رہائی میں ناکامی پر وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ سے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے، نیتن یاہو کی سیاسی غلطیوں نے اسرائیل کو جنگ میں جھونک دیا۔

اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو شرپسند قرار دیتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور کم از کم 20 مظاہرین کو گرفتار کیا۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل میں نتین یاہو حکومت کی برطرفی اور نئے الیکشن کا مطالبہ زور پکڑ  رہا ہے جبکہ حکومت مخالف مظاہرین نے آئندہ ہفتے سے حکومت کے خلاف مظاہروں کے ایک اور سلسلے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcguz93qak9wz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ