تاریخ شائع کریں2024 31 March گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 630069

غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ شہر کے کویتی چوک پر امداد کے انتظار میں موجود فلسطینیوں پر کیا گیا۔
غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی
غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ شہر کے کویتی چوک پر امداد کے انتظار میں موجود فلسطینیوں پر کیا گیا۔

اس کے علاوہ دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب اسرائیلی شیلنگ کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی شیلنگ میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار اور مقامی ترجمان زخمی ہوا تھا۔

دوسری جانب غزہ کے الشفا اسپتال کے گرد اسرائیلی فوج کا محاصرہ اور حملے دو ہفتے سے جاری ہیں۔ 

غزہ حکومت کے مطابق الشفا اسپتال کے محاصرے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے ارد گرد گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ غزہ سے سرطان،بمباری کے زخمی،گردوں کے ڈائیلاسزکےمریضوں سمیت 9 ہزار مریضوں کو فوری ہنگامی انخلا کی ضرورت ہے۔

ادھر عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9z09nyt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ