تاریخ شائع کریں2024 31 March گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 630063

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیرِ اعظم سے فون پر رابطہ

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیرِ اعظم سے فون پر رابطہ
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیرِ اعظم سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

سعودی و فلسطینی رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔

سعودی وزیر نے فلسطینی وزیرِ اعظم کے لیے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کی مشکل حالات میں خدمت کرنے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdch-vn-x23nxvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ