تاریخ شائع کریں2024 30 March گھنٹہ 21:21
خبر کا کوڈ : 629967

غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10فلسطینی شہید

مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی گئی جس میں سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 مجاہدہ شہید ہوگئے۔ 
غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10فلسطینی شہید
مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیل فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی گئی جس میں سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 مجاہدہ شہید ہوگئے۔ 

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے مذاکراتی ٹیمیں دوحا اور قاہرہ بھیجنے کی منظوری دے دی، مذاکراتی وفود میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور سکیورٹی ایجنسی شاباک کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

ادھر غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdciq3aqyt1ar32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ