تاریخ شائع کریں2024 30 March گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 629962

ترک امدادی ادارے نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے دو بحری جہاز خرید لیے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایچ ایچ کے چیئرمین بلینٹ یلدرم نے غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے منصوبے ’انٹرنیشنل فریڈم فلوٹیلا‘ کے لیے خریدے گئے جہازوں کا معائنہ کیا۔ 
ترک امدادی ادارے نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے دو بحری جہاز خرید لیے
ترک امدادی ادارے آئی ایچ ایچ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے دو بحری جہاز خرید لیے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایچ ایچ کے چیئرمین بلینٹ یلدرم نے غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے منصوبے ’انٹرنیشنل فریڈم فلوٹیلا‘ کے لیے خریدے گئے جہازوں کا معائنہ کیا۔ 

اپنے تحریری بیان میں آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔ 

خیال رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd9n09xyt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ