تاریخ شائع کریں2024 30 March گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 629958

روس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، تین دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے

گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق وسط ایشیائی ریاست سے ہے، ملزمان کو وسط ایشیائی ریاست سے ہی گرفتار کیا گیا۔
روس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، تین دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے
روسی خفیہ ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے سٹیوروپول میں عوامی مقام پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق وسط ایشیائی ریاست سے ہے، ملزمان کو وسط ایشیائی ریاست سے ہی گرفتار کیا گیا۔

خفیہ ایجنسی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے گھر سے دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس ملی ہے۔

دوسری جانب ماسکو حملے میں ملوث نو افراد کو روس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ملزمان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو بائیس مئی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس کےدارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور بم سے کیے گئے حملے میں 133 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdciw3aqvt1ar32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ