تاریخ شائع کریں2024 30 March گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 629953

غزہ میں پورا ہیلتھ سسٹم تباہ ہوگیا

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 10 ہی ایسے بچے ہیں جو بس کھلے ہیں جبکہ یہاں بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
غزہ میں پورا ہیلتھ سسٹم تباہ ہوگیا
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غزہ کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں پورا ہیلتھ سسٹم غیر فعالیت کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 10 ہی ایسے بچے ہیں جو بس کھلے ہیں جبکہ یہاں بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروز ادہانوم گیبریس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ 5 ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری اسارئیلی بمباری نے غزہ کا پورا ہیلتھ سسٹم تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صیہونیوں کی بمباری کی وجہ سے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع الامل ہسپتال بھی غیرفعال ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں وہاں باقی ماندہ طبی عملے اور مریضوں کو ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdkn09syt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ