تاریخ شائع کریں2024 29 March گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 629839

غزہ میں 13 ہزار 750 فلسطینی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں

فلسطین میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار 750 فلسطینی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ میں 13 ہزار 750 فلسطینی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 13ہزار 750 معصوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطین میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار 750 فلسطینی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔

ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ہزاروں فلسطینی بے گھر اور زخمیوں کو امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس سے غزہ کی پٹی میں انسانی زندگی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔

دراین اثناء غزہ کے جنوبی شہر رفح پر صہیون فورسز کے حملے کے نتیجے میں ایک گھر میں پناہ لینے والے 12 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اس طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ شفا ہسپتال کے نزدیک صہیونی فوجیوں کو ان کی کمین گاہ کے اندر نشانہ بنایا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwy93yak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ