غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی
گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر سات بار وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
شیئرینگ :
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے سات اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر سات بار وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ان حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی ذرائع نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی کہ جمعے کی صبح جنوبی اور مرکزی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں متعدد عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ عام فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تقریبا چھے ماہ تک غزہ میں صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی جاری رہنے کے بعد بالآخر چند روز قبل فوری جنگ جنگ بندی کی قرار داد پاس کردی، لیکن صیہونی حکومت نے اس قرار داد کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔