تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 22:14
خبر کا کوڈ : 629676

اقوام متحدہ کا فلسطینی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے فلسطین نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کا تاریخی قتل عام ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے ٹو وینسلیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو میدان جنگ میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے۔ ان مقامات کی حفاظت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ ہم خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ شمالی غزہ میں قحط سالی اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ صہیونی فورسز نے فلسطینی متاثرین کے درمیان امدادی سامان تقسیم کرنے کے دوران 26 مرتبہ حملہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfe1dvvw6d0va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ