تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 629664

اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا

 حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمت سے اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

 حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسرائیل کی سیاسی حمایت میں کمی ہوئی ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کے لیے ایران کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں نے ناقابل یقین مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcceoqe02bqie8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ