تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 629663

غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔
غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔

بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے  والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو  لینےکے لیے بھگدڑ  مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔
https://taghribnews.com/vdcb09b0frhb50p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ