تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 629656

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکی پابندیوں کا خطرہ

پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے سب کو اس بات پرغور کرنا چاہئے۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکی پابندیوں کا خطرہ
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکی پابندیوں کا خطرہ مندلانے لگا۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے سب کو اس بات پرغور کرنا چاہئے۔

میتھیو ملر نے دو ٹّک الفاظ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے بشام میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkn099yt0x96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ