تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 629557

جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں رات گئے ایک گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں9بچوں سمیت کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے۔رفح کے شمال مشرق میں واقع نصر محلے میں اسرائیلی گولہ باری سے بھی جانی نقصان ہوا ہے۔
جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں رات گئے ایک گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں9بچوں سمیت کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے۔رفح کے شمال مشرق میں واقع نصر محلے میں اسرائیلی گولہ باری سے بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف حصوں میں 60 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے ۔ان حملوں میں غزہ میں زمینی کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی فوج کی مدد کی گئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق فضائی حملوں میں سرنگوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ ان عمارتوں میں جنگجو چھپے ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران متعدد افراد مارے گئے جبکہ ہتھیاروں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر شمالی غزہ میں لانچنگ سائٹس پر بھی حملہ کیا، جہاں سے کل جنوبی اسرائیلی شہر سدیر وت کی طرف راکٹ فائر کئے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے جنوبی غزہ میں خان یونس میں چھاپے جاری رکھے، ہتھیار اور فوجی ساز و سامان قبضے میں لیا، جنگجوؤں کو ہلاک کیا اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا۔

اسرائیلی فوج الشفا ہسپتال کے ارد گرد اور خان یونس میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے ۔اسرائیلی حملوں میں غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے قریب گھروں کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے جہاں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہسپتال کے محاصرے کے بعد جھڑپیں جاری ہیں۔

اسی طرح اسرائیلی فورسز شمالی غزہ کے دیگر علاقوں بشمول بیت حنون، مشرقی جبالیہ اور بیت لاہیا پر بھی گولہ باری کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیر کو منظور کی جانے والی قرار داد کا دنیا بھر کے رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اس قرار داد پر عمل درآمد میں ناکامی ناقابل معافی ہو گی۔
https://taghribnews.com/vdcdkn095yt0xk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ