تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 629554

اسرائیلی سفارت خانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت ناراضی

اسرائیلی مشن اپنی پوسٹ ہٹانے پر مجبور
سنگاپور کے قانون اور امورِ داخلہ کے وزیر کے شانمگم نے اسرائیلی سفارت خانے کی سرزنش کرتے ہوئے پوسٹ کو نامناسب اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی حیران کن کوشش قرار دیا ہے۔
اسرائیلی سفارت خانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت ناراضی
اسرائیلی سفارت خانے کی متنازع پوسٹ پر سنگاپور حکومت نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر اسرائیلی مشن اپنی پوسٹ ہٹانے پر مجبور ہو گیا۔

سنگاپور کے قانون اور امورِ داخلہ کے وزیر کے شانمگم نے اسرائیلی سفارت خانے کی سرزنش کرتے ہوئے پوسٹ کو نامناسب اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی حیران کن کوشش قرار دیا ہے۔

پوسٹ میں یہودیوں کو سر زمینِ فلسطین کا اصل مالک قرار دیا گیا تھا، پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ قرآن میں ’اسرائیل‘ کا ذکر کئی بار آیا ہے جبکہ فلسطین کا ذکر ایک بار بھی نہیں ہے۔

سنگاپور کے حکام نے اس پوسٹ کو سنگاپور کی سلامتی، سیکیورٹی و ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق سنگاپور حکومت کے ردِ عمل کے بعد اسرائیلی مشن نے متنازع پوسٹ سوشل میڈیاسے ہٹا دی۔
https://taghribnews.com/vdcamoniy49num1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ