تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 21:52
خبر کا کوڈ : 629547

ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لیے پر عزم ہے

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مغربی ممالک سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لیے پر عزم ہے
 ایران نے پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لیے پر عزم ہے۔ ایران نے مغربی ممالک سے کہا کہ وہ جوہری مذاکرات اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔

ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے تیارہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مغربی ممالک سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد وزارت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ، "ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے بدلے میں، وہ مغربی ممالک سے سنجیدگی سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

2015 میں ایران نے یورپی یونین سمیت چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ جامع منصوبہ بندی ( جے سی پی او اے) پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایران عالمی پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے کا پابند ہے۔ امریکہ نے 2018 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی لیکن موجودہ صدر جو بائیڈن کے دور میں اس معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcc0oqem2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ