تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 629542

ایران کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے مہینے تک صہیونی حکومت کی جارحیت پر خاموش رہنے کے بعد بالاخر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ بندی کے بارے میں قرارداد منظور کی جوکہ ایک مثبت قدم ہے۔
ایران کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو ناکافی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے مہینے تک صہیونی حکومت کی جارحیت پر خاموش رہنے کے بعد بالاخر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ بندی کے بارے میں قرارداد منظور کی جوکہ ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کا یہ اقدام چھے مہینے کے مظالم اور تباہ کن حملوں کے نقصانات کی تلافی کے لئے ناکافی ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے اس اقدام کے نتیجے میں غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے مکمل بند ہونا چاہئے اور محاصرہ ختم ہوکر انسانی امداد کی فراہمی کا راستہ کھل جانا چاہئے تاکہ غزہ میں معمول کی زندگی بحال اور جنگ زدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہوسکے۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد حواس باختہ ہوگئی ہے کیونکہ اس کو عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی میدان میں شکست ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkwn-i23nimd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ