تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 629540
معتز عزیزہ

فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مجھے نہیں معلوم کہ میرے کام سے کسی کو فرق پڑے گا یا نہیں، میرا کام ہمیشہ کیمروں کے پیچھے ہوتا ہے لیکن پھر بھی میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں‘۔
فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے والے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

معتز عزیزہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں اُنہیں فلسطینی مزاحمت کی شناخت بننے والا اسکارف ’کوفیہ‘ پہنے وائٹ ہاؤس کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مجھے نہیں معلوم کہ میرے کام سے کسی کو فرق پڑے گا یا نہیں، میرا کام ہمیشہ کیمروں کے پیچھے ہوتا ہے لیکن پھر بھی میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں‘۔

فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ نے مزید لکھا کہ’میرا کام صرف میرے لیے نہیں ہے بلکہ یہ کسی بھی قیمت پر نسل کشی کو رکوانے کے لیے ہے۔

اُنہوں نے اپنے فالوورز سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی اس نسل کشی کو روکنے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہنا نہ بھولیں۔

 معتز عزیزہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں امریکی صدر جو بائیدن سے غزہ میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ’بس اب بہت ہوگیا ہے!‘
https://taghribnews.com/vdcfj1dvxw6d0ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ