تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 21:25
خبر کا کوڈ : 629461

آج ایران اور عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین اور غزہ کا مسئلہ ہے

ایران کے صدر نے مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مزاحمت غیر منصفانہ عالمی نظام اور دنیا کے حالات کو بدل دے گی۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ آج ایران اور عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین اور غزہ کا مسئلہ ہے۔

صدر رئیسی نے مزید کہا دنیا کے تمام انسانوں کے دلوں میں جو دکھ اور درد بیٹھا ہے وہ طاقتور کے ہاتھوں مظلوم سے ناانصافی کا درد، بے عملی کا درد اور مردوں، عورتوں اور بچوں کی فریاد کو نظر انداز کرنے کا درد ہے۔

صدر رئیسی نے غزہ کے عوام کی جرأت مندانہ مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ کی مزاحمت غیر منصفانہ عالمی نظام  اور دنیا کے حالات کو بدل دے گی۔

صدر ایران نے امید ظاہر کی کہ شہداء کے پاکیزہ خون اور مزاحمتی قوتوں کی مزاحمت اور نیک لوگوں کی دعاؤں کی برکت سے دنیا پر موجودہ حکمرانی کرنے والا ظالم نظام بدل جائے گا اور ایک عادلانہ نظام غالب آئے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے یہ سوچ سکتے ہیں کہ وہ وقت بہت دور ہے، لیکن ہم اسے بہت قریب اور قابل عمل سمجھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-wn-z23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ