تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 629440

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوتریش نے مصر کے دورے کے دوران رفح بارڈر کا دورہ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی سرحدی شہر رفح کی گزرگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوتریش نے مصر کے دورے کے دوران رفح بارڈر کا دورہ
اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی سرحدی شہر رفح کی گزرگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوتریش نے مصر کے دورے کے دوران رفح بارڈر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق رفح کراسنگ پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کو قریب سے دیکھنے کے لئے علاقے کا دورہ کیا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح ناشتہ کرتے وقت پتہ چلا کہ رفح کے علاقے میں موجود فلسطینیوں کے پاس ناشتے میں کھانے کے لئے مناسب خوراک بھی نہیں ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔فلسطینیوں پر ایسے مظالم کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خاتمے کے ساتھ صہیونی یرغمالی بھی رہا ہوجائیں۔ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کا واحد راستہ رفح کراسنگ بارڈر ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کے متعدد کارکن صہیونی حملوں کا شکار ہوگئے ہیں اس کے باوجود اقوام متحدہ کی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ بین الاقوامی امداد جاری رہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے عالمی ادارے پر دباو اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ صہیونی حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم صرف انسانی اقدار اور اصول کی پاسداری کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceeo8p7jh8wei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ