تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 629436

فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی اور رویے مجرمانہ ہے

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے غزہ کے عوام کی نسل کشی پر دنیا کی خاموشی کو عالمی نظام انصاف اور سلامتی کے منہ پر ایک طمانچہ قرار دیا ہے۔   

سردار ایاز صادق نے جنیوا میں بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے 148ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، پارلمینٹ اور عوام کی جانب سے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی جدو جہد کی حمایت پر زور اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا۔  

انہوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی اور رویے کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی جرائم نے دنیا کے نام نہاد تہذیب یافتہ ملکوں کو رسوا اور ان کی منافقت کو عیاں کردیا ہے کیونکہ اسرائیل یہ تمامتر جرائم نام نہاد بین الاقوامی اداروں کے زیر سایہ انجام دے رہا ہے۔

ایاز صادق نے فلسطینی عوام اور کشمیری مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خطے اور دنیا کے ممالک سے غاصبوں کے جرائم کو روکنے اور مظلوم قوموں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس ردعمل کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کو عوام اور قوموں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان کے اسپیکر نے عالم اسلام سے بھی اپیل کہ اسرائيل کے توسیع پسندانہ عزائم اور فلسطینی عوام کے خلاف نئي سازشوں کے بارے میں پوری طرح ہوشیار رہے۔  
https://taghribnews.com/vdcjthemmuqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ