>  پاکستانی بحریہ کی بروقت مدد ایرانی 8 ماہیگروں کو زندہ بچالیا | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 629434

 پاکستانی بحریہ کی بروقت مدد ایرانی 8 ماہیگروں کو زندہ بچالیا

پاک بحریہ کے تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان  کے مطابق، بحریہ جہاز "یرموک" کو ایک ایرانی کشتی سے ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
 پاکستانی بحریہ کی بروقت مدد ایرانی 8 ماہیگروں کو زندہ بچالیا
 پاکستانی بحریہ نے کھلے سمندر میں ایک ایرانی ماہی گیری کی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد اس پر سوار آٹھ ماہیگروں کو زندہ بچالیا ہے۔

پاک بحریہ کے تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان  کے مطابق، بحریہ جہاز "یرموک" کو ایک ایرانی کشتی سے ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پاکستانی جہاز کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور کشتی کے 8 ایرانی ماہیگروں کو بچا لیا۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک ایرانی کشتی میں جس میں آٹھ ماہیگیر سوار تھے آگ لگ گئی تھی جس کے بعد علاقے میں پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کو ہیلپ الرٹ بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchxwn-k23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ