تاریخ شائع کریں2024 25 March گھنٹہ 14:28
خبر کا کوڈ : 629431

مقدس شہر قم کے لوگوں نے حضرت معصومہ (ع) کے حرم میں اسرائیلی کے خلاف احتجاج

قم کے عوام اور زائرین نے کل رات 12 بجے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں جمع ہو کر صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم پر سنجیدہ اقدام کریں۔
مقدس شہر قم کے لوگوں نے حضرت معصومہ (ع) کے حرم میں اسرائیلی کے خلاف احتجاج
 مقدس شہر قم کے لوگوں نے حضرت معصومہ (ع) کے حرم میں واقع شبستان امام خمینی (رح) میں غزہ کے اسپتال پر صیہونی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

قم کے عوام اور زائرین نے کل رات 12 بجے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں جمع ہو کر صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم پر سنجیدہ اقدام کریں۔

غزہ کے شفا ہسپتال اور اس کے کمپائونڈ میں مریضوں، طبی عملے اور وہاں پناہ لینے والے فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے صیہونی دہشت گرد فوج کے غیر انسانی محاصرے میں ہیں۔ صیہونی حکومت اس محاصرے میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور جرائم کی سیاہ فہرست کی تاریخ میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس ہسپتال میں قید فلسطینی خواتین پر تشدد، بے حرمتی اور قتل کے حوالے سے چونکا دینے والی اور ہولناک خبریں بھی سننے کو مل رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexo8pzjh8wei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ