تاریخ شائع کریں2024 24 March گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 629327

صدر پوٹن کا ماسکو میں دہشت گردی کے بعد ملک میں عمومی سوگ کا اعلان

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ روس کے داارلحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد اتوار کو ملک بھر میں عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر پوٹن کا ماسکو میں دہشت گردی کے بعد ملک میں عمومی سوگ کا اعلان
صدر پوٹن نے ماسکو میں دہشت گردی کے بعد ملک میں عمومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ملوث عناصر کو کڑی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ روس کے داارلحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد اتوار کو ملک بھر میں عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر پوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے کروکوس میں بہیمانہ حملہ کرکے درجنوں بے گناہ لوگوں کو ہلاک کردیا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث چار افراد روپوش ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ ان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یوکرائن نے دہشت گردوں کے لئے پنجرہ کھول دیا ہے۔ تاہم روس دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو کڑی سزا دے گا۔

دراین اثناء کروکوس میں دہشت گردانہ حملے کی نذر ہونے والا کنسرٹ ہال مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ امدادی کارکن ملبے کو ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ امدادی کاروائیاں کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
https://taghribnews.com/vdcir3aqyt1arp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ