تاریخ شائع کریں2024 23 March گھنٹہ 22:20
خبر کا کوڈ : 629261

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 70 فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی
مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 70 فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 82 افراد شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف کئی ماہ گزرنے کے باوجود غزہ میں ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfv1dvyw6d00a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ