تاریخ شائع کریں2024 23 March گھنٹہ 19:05
خبر کا کوڈ : 629256

آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیے ہیں۔
آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں سفارت کار بھی بھیج دیے جائیں گے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے سفارت خانہ بحال کردیا ہے اور امارت اسلامی افغانستان بھی آذربائیجان میں اپنا سفارت خانہ فعال کرے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی میدان میں ایک نیا قدم ہے، جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔

افغانستان کے سابق سفارت کار عزیز معارج نے اس حوالے سے بتایا کہ خطے کے ممالک کے درمیان نہ صرف سیاسی اور معاشی حوالے سے آپس میں مقابلہ ہے بلکہ انہیں افغانستان کی وجہ سے داخلی سلامتی پر تشویش ہے۔

آذربائیجان کے افغانستان میں تعینات سفیر الہام محمدوف نے طالبان کے نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیرداخلہ سے ایک ملاقات میں سیاسی اور معاشی تعلقات وسیع کرنے پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcjihemmuqe88z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ